Frequently Asked Questions Online Istikhara
Find Answers to Your Online Istikhara Queries
FAQs – Online Istikhara Services
Welcome to our Frequently Asked Questions page. Here, we’ve answered the most common questions our visitors ask about our online Istikhara services. If your question is not listed here, feel free to contact us directly.
آپ تعویذ کا ہدیہ کیوں لیتے ہیں؟
قرآنی آیات سے کئے گئے علاج کا ہدیہ لینے کی فضیلت
حدیث کی کتاب سنن ابی داؤد میں باب یعنی Chapter کا نام ہے طبیب اور معالج کی کمائی کا بیان۔اس میں قرآنی آیات سے کئے گئے علاج پر ہدیہ وصول کرنے کابیان یوں آیا ہے۔ حدیث نمبر 3420: خارجہ بن صلت کے چچا علاقہ بن صحار تمیمی ؓ سے روایت ہے کہ ان کا گزر ایک قوم کے پاس سے ہوا تو وہ لوگ ان کے پاس آئے اور کہا کہ آپ آدمی (یعنی نبی اکرم ﷺ) کے پاس سے بھلائی لے کر آئے ہیں، تو ہمارے اس آدمی کو ذرا جھاڑ پھونک دیں، پھر وہ لوگ رسیوں میں بندھے ہوئے ایک پاگل کو لے کر آئے، توصحابہ کرام ؓ نے اس پر تین دن تک صبح و شام سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کیا، جب وہ اسے ختم کرتے تو (منہ میں) تھوک جمع کرتے پھر تھو تھو کرتے، پھر وہ شخص ایسا ہو گیا، گویا اس کی گرہیں کھل گئیں، اس پر ان لوگوں نے ان کو کچھ(ہدیہ) دیا، وہ صحابہ کرام ؓ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے، اور آپ سے اس ہدیہ کا ذکر کیا، توآپ ﷺ نے فرمایا: ”(بے دھڑک) کھاؤ، قسم ہے (یعنی اس ذات کی جس کے اختیار میں میری زندگی ہے) لوگ تو جھوٹا منتر پڑھ کر کھاتے ہیں، آپ تو سچا منتر پڑھ کر کھا رہے ہیں“۔…
لہٰذاہمارے روحانی سینٹر میں رابطہ کرنے والوں کا جو روحانی علاج کیا جاتا ہے۔ اس پر وہی سچے منترپڑھے جاتے ہیں۔ جو صحابہ کرام ؓ پڑھتے تھے۔ اور ہدیہ لیتے بھی تھے اور کھاتے بھی تھے۔ اس لئے جن جن سائلین کو ہمارے روحانی سینٹر کی طرف سے قرآنی آیات کے جو نقش یا تعویذ دئیے جاتے ہیں یا ان کا روحانی علاج کیا جاتا ہے۔ اس کا ہدیہ لیا بھی جاتا ہے اور کھایا بھی جاتا ہے کیونکہ یہ علاج اللہ کے کرم سے سچے منتر پڑھ کر کیا جاتا ہے۔ ہر وہ منتر سچا ہے جو قرآنی آیات اور اسم اعظم پر مبنی ہوتا ہے لیکن جو سائلین انتہائی ضرورت مند اور مجبور ہیں ہدیہ ادا نہیں کرسکتے۔ ان سے ہدیہ روپے پیسے کی صورت میں نہیں لیا جاتا بلکہ انہیں دردو پاک پڑھ کر ہدیہ کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔
وصول کردہ ہدیہ کن کاموں میں خرچ کیا جاتا ہے؟
جو ہدیہ سائلین سے وصول کیا جاتا ہے۔ وہ کہاں پر خرچ ہوتا ہے۔ یہ بھی آپ سب کے لئے جاننا بہت ضروری ہے۔ ہدیہ کا ایک حصہ ہمارے روحانی سلسلے کے ان ذمہ دارافراد کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو آپ تک آپ کے مسائل کا حل پہنچانے کی کوشش میں دن رات مصروف ہیں۔ ان میں شامل ہیں آرٹیکل رائٹرز جوایسی قرآنی آیات اور اسم اعظم تلاش کرتے ہیں۔ جن میں آپ لوگوں کے لئے شفاء ہو۔ پھر اسے آرٹیکل کی صورت میں ترتیب دیا جاتا ہے۔ پھر ویڈیو بنانے والی ٹیم کو ہدیہ میں سے حصہ ادا کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا یوٹیوب، ٹک ٹاک وغیرہ پر ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں تاکہ آپ جن پریشانیوں کا شکار ہیں۔ آپ تک یہ پیغام کسی نہ کسی طرح سے پہنچ جائے کہ آپ کے مسائل کا بہترین روحانی علاج اللہ کی رحمت سے قرآنی آیات کے تعویذات سے ممکن ہے۔ ہدیہ کا دوسرا حصہ ہمارے دعائے باطن پروگرام کی پروموشن پر خرچ کیاجاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد دعائے باطن پروگرام میں شامل ہوکر مقدس مقامات پر اپنے لئے سلسلہ کے بزرگوں سے دعا کرواسکیں۔ ہدیہ کا تیسرا حصہ کمپیوٹرز، اسٹیشنری اور بلنگ وغیرہ پر خرچ ہوتا ہے۔ اور چوتھا حصہ سیلریز وغیرہ کی مد میں خرچ ہوتا ہے۔اور اس ہدیہ میں سے ان روحانی ماہرین کو کچھ بھی ادا نہیں کیا جاتا جو دن رات اس نقش کے فیض کو جاری کرنے کے لئے مراقبات کرتے ہیں۔ اللہ سے آپ کی شفاء کے لئے دعائیں کرتے ہیں تو ایک نقش کا 1400 ہدیہ اتنی جگہ پر تقسیم ہورہا ہے۔
We're Here to Help Contact Us Anytime
Still Confused? Let Us Help You Personally
If your question wasn’t answered above, don’t worry. You can message us on WhatsApp or send us an email. We’ll respond within 24 hours, inshaAllah.

